Swat Voice
Sport

کپتان کی سالگرہ پر کپتانوں کا جشن

birthday babar - کپتان کی سالگرہ پر کپتانوں کا جشن


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی 28 ویں سالگرہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ منائی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میلبورن میں موجود بابراعظم نے اپنی سالگرہ دیگر ٹیمو٘ں کے کپتانوں کے ساتھ منائی۔

ورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کا گروپ فوٹو شوٹ کیا گیا۔ فوٹو شوٹ کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دیگر ٹیموں کے کپتانوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی سی سی نے بابر اعظم کو سالگرہ مبارکباد دیتے ہوئے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویریں شیئر کیں۔ بابراعظم کے لیے خصوصی  طور پر سبز رنگ کا کیک بنوایا گیا۔ کیک کے اوپر کرکٹ پچ اور وکٹیں بنائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:امید ہے کہ مڈل آرڈر ورلڈ کپ میں پرفارم کرے گا، بابر اعظم

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہونے والے  تعرفی سیشن میں بھی ایرون فنچ نے  بابراعظم کو کیک پیش کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےمیگا ایونٹ کا کل سے آغاز ہوگا۔





Source link

متعلقہ

عامر کو ٹیم سے دور رکھنے پر رمیز راجہ کی وضاحتیں

Swat Voice Editor

فخر زمان کو اوپننگ بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے، عاقب جاوید

Swat Voice Editor

افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو شکست، ایکواڈور کامیاب

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy