Swat Voice
Sport

عثمان قادر کی جگہ فخر زمان قومی ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

Fakhar - عثمان قادر کی جگہ فخر زمان قومی ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے عثمان قادر کی جگہ فخر زمان کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔ وہ 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

عثمان قادر کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

فخر زمان کو اوپننگ بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے، عاقب جاوید

خیال رہے کہ فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔



Source link

متعلقہ

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل فارمیٹ کی بہترین اوپننگ جوڑی قرار

Swat Voice Editor

بابراعظم کی کور ڈرائیو فزکس کتاب کا حصہ بن گئی

Swat Voice Editor

پہلی انٹرنیشنل فتح، افغان کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy