Swat Voice
Sport

پی سی بی کی پاک ویسٹ انڈیز2023سیریزاگلے سال منتقل کرنے کی تجویز

pcb - پی سی بی کی پاک ویسٹ انڈیز2023سیریزاگلے سال منتقل کرنے کی تجویز


 پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو 2023 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کو اگلے سال منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تجویز دی ہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 2023 کے بجائے 2024 میں کھیل لیے جائیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار تئیس میں ففٹی اوور کرکٹ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ شیڈول ہے۔ سال دو ہزار چوبیس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  ہم چاہتے ہیں کہ سیریز 2024 میں ہو تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے۔ سیریز آگے بڑھانے سے کھلاڑیوں کو آرام بھی مل سکے گا۔  اس دوران کھلاڑی پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے بھی دستیاب ہونگے۔

پی سی بی کے مطابق ابھی تک ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ سال جنوری میں شیڈول ہے۔ ویسٹ انڈیز نے سال دو ہزار چوبیس میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آنا ہے۔



Source link

متعلقہ

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجے تنزلی

Swat Voice Editor

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا، محمد نواز

Swat Voice Editor

پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی کی پہلے ٹوئٹ پھر ڈیلیٹ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy