Swat Voice
Sport

تین ملکی سیریز،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

bangala desh - تین ملکی سیریز،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ


 تین ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ  جاری ہے۔

نیوزی لینڈ میں جاری تین ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں  پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہیں۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اب تک بنگلہ دیش کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ7  اور دوسری 41 رنز پر گری۔سومیا سرکار 4 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔نجم الحسین شانتو 12 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

شکیب الحسن اور لٹن داس نے پچپن بالز پر اٹھاسی رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنائی۔ لیفٹ اور رائیٹ کمبینیشن کے سامنے پاکستانی بالر بے بس نظرآئے۔

لٹن داس نے69 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ شکیب الحسن 68 رنز بنا  کر نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

تین ملکی سیریز :پاکستان اور نیوزی لینڈآج مد مقابل ہوں گے

Swat Voice Editor

پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں میچ کولکتہ میں ہوگا

Swat Voice Editor

بھارت ایشیا کپ سے باہر؟اب بیٹھ کر اگر مگر سوچے گا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy