Swat Voice
Sport

کرکٹ کی وجہ سے تعلیم متاثر ہوئی، والد کہتے تھے میٹرک نہیں کر پاؤں گا، دھونی

dhoni 1 - کرکٹ کی وجہ سے تعلیم متاثر ہوئی، والد کہتے تھے میٹرک نہیں کر پاؤں گا، دھونی


نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی وجہ سے تعلیم متاثر ہو رہی تھی اور والد کہتے تھے کہ میں میٹرک نہیں کر پاؤں گا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں بہت ہی نارمل سا طالب علم تھا اور میرے والد کہتے تھے کہ میں میٹرک نہیں کر پاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ساتویں جماعت سے ہی کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی جس کی وہ سے اکثر اسکول سے غیر حاضر رہتا تھا اور حاضری کم ہونے کی وجہ سے پڑھائی کا بھی حرج ہو رہا تھا۔

دھونی نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے بعد جب نتیجہ آیا تو میں نے 66 فیصد نمبرز لیے تھے جس پر نہ صرف میں بلکہ میرے والد بھی بہت خوش ہوئے۔ انٹر میں بھی میں نے 56 سے 57 فیصد نمبرز حاصل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ملکی سیریز، بنگلا دیش کو شکست، کیویز اور شاہینوں میں فائنل جوڑ پڑے گا

سابق بھارتی کپتان سے تقریب میں شریک طالبہ نے اسٹیج پر آکر سوال کیا کہ اسکول میں آپ کا پسندیدہ مضمون کیا تھا ؟ جس پر دھونی نے جواب دینے کے بجائے الٹا سوال ہی کر دیا کہ کیا اسپورٹس کو ہم بطور مضمون لے سکتے ہیں ؟ جس پر تقریب میں شریک لوگ ہنسنے لگے۔



Source link

متعلقہ

بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ

Swat Voice Editor

وہ لوگ بورڈ میں آ گئے جن کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں، رمیز راجہ

Swat Voice Editor

ویمن ٹی 20، ندا ڈار نے ریکارڈ بنا ڈالا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy