Swat Voice
Sport

تین ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے سامنے پہاڑ کھڑا کر دیا

NZ - تین ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے سامنے پہاڑ کھڑا کر دیا


تین ملکی سیریز کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی، اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میں جوڑ پڑے گا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کیویز بیٹرز نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 208 رنز بنائے اور ان کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوئے،نیوزی لینڈ کےاوپنرڈیون کونوے 64،مارٹن گپٹل 34 اورفِن ایلن نے 32 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور 19 گیندوں پر ففٹی مکمل کی ، انہوں ںے 5 چھکے لگائے اور 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے باولر سیف الدین نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ 209 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 160 رنز بنا سکی اور اس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم کپ سے باہر ہو گئی تاہم وہ کل پاکستان کے ساتھ اپنا آخری میچ کل کھیلے گی۔

تین ملکی سیریز کا فائنل مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 14 اکتوبر ہو گا۔

 





Source link

متعلقہ

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سعود شکیل نے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا

Swat Voice Editor

بھارت کو شکست، ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا

Swat Voice Editor

انضمام الحق کا بابر اعظم اور فخر زمان کو مشورہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy