Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

گلی باغ میں مذکرات کامیاب، میت چوبیس گھنٹے بعد سپرد خاک

Gul bagh - گلی باغ میں مذکرات کامیاب، میت چوبیس گھنٹے بعد سپرد خاک

سوات وائس :  گلی باغ میں سکول وین  پر حملہ میں جاں بحق ڈرائیور کے لواحقین ،علاقہ مشران اورضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم نے متاثرہ خاندان اور علاقے کے مشران کے ساتھ مزاکرات کئے۔

مذاکرات میں یہ بات طے پائی کہ شہید ڈرائیور کو معاوضہ دیا جائے گا اور بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہوگی ۔ان کے خاندان کے افراد کو نوکری دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیس میں تفتیش کے پیش رفت سے متاثرہ خاندان اور جرگے کے مشران کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد متاثرہ خاندان اور علاقہ مشران کا دھرنا ختم کردیا گیا۔

کامیاب مذاکرات کے بعد اسکول وین حملے میں شہید ڈرائیور کا نماز جنازہ چوبیس گھنٹے بعد ادا کیا گیا۔

متعلقہ

خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، راہزنی کرنے والا گروہ گرفتار

Saeed

قوم کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہیں، پروفیسر ابراہیم

Saeed

سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن کے وفد کی  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy