Swat Voice
Sport

قومی اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے کیلئے پرجوش ہوں، شاہین شاہ آفریدی

shaheen shah - قومی اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے کیلئے پرجوش ہوں، شاہین شاہ آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی زیر نگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے 17 اور 19 اکتوبر کو بالرتیتب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے، جہاں ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کر دیا

پی سی بی کے مطابق شاہین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دس روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیزرفتاری سے چھ سے آٹھ اوورز پھینک رہے ہیں۔



Source link

متعلقہ

انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

Swat Voice Editor

فٹبال ورلڈ کپ: ایک اوربڑا اپ سیٹ، پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں

Swat Voice Editor

کھلاڑی کی تنخواہ 10 ارب روپے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy