Swat Voice
Sport

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

newa - نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا، نیوزی لینڈ ٹیم 2 ٹیسٹ، 8ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی، دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

27 دسمبر سے 15 جنوری تک پہلے مرحلے میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوں گے، کھیلے جانے والے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی ، دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائٹ بال میچز کھیلے گی، نیوزی لینڈ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔





Source link

متعلقہ

مانچسٹر یونائیٹڈ نے میرے ساتھ دھوکا کیا، رونالڈو

Saeed

میلبرن گروانڈ حارث رؤف کا دوسرے گھر

Saeed

فخر کی سنچری، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy