Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

فضل حکیم خان کا زخمی طالب علم کی عیادت کے لئے ہسپتال کا دورہ

Fazal hakeem 234 - فضل حکیم خان کا زخمی طالب علم کی عیادت کے لئے ہسپتال کا دورہ

سوات وائس : چئیرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے گلی باغ سکول وین فائرنگ واقعہ میں زخمی نجی سکول کے جماعت دوئم کے طالب علم کی عیادت کے لئے سینٹرل ہسپتال سیدو شریف کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچے کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کی جانب سے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی بچے کے والد سے بھی ملے اور ہسپتال انتظامیہ کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کا بہترین علاج ومعالجہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ زخمی طالب علم کی عیادت اور والد سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت ہی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے واقع میں ملوث عناصر کا کھوج لگا رہے ہیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ

امن و امان کی صورت حال، ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

Swat Voice Editor

گبین جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹول اختتام پذیر

Swat Voice Editor

واکنگ ٹریک مقامی آبادی اور سیاحوں کو صحت مند تفریح کے موقع فراہم کرے گا، فضل حکیم

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy