Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

چارباغ ، سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، ایک طالب علم زخمی

School firing - چارباغ ، سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، ایک طالب علم زخمی

سوات  وائس :  تحصیل چارباغ کے علاقہ ولی آباد میں سکول سوزوکی پر فائرنگ کا واقعہ رو نما ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور حسین احمد ولد عنایت الرحمان عرف خاپیرے سکنہ گلی باغ بڈا بابا بعمر 30/32 سال جاں بحق ہوا ہے، جبکہ ایک بچہ فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوا ہے ۔

مذکورہ ڈرائیور سوات پبلک سکول اور دی نالج سٹی سکول کے پک اینڈ ڈراپ ڈیوٹی پر مامور تھا، حسب معمول سوات پبلک سکول کے بچو ں کو اُتار کر دی ،نالج سٹی سکول کے بچوں کو پہنچا رہا تھا ۔ سوزوکی میں میں سکول کے تقریبا 10/11 بچے موجود تھے ، جائے وقوعہ پہنچے پر پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم شخص نےسوزوکی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور جاں بحق ہوا جبکہ فرنٹ سیٹ پر موجود بچوں میں سے ایک بچہ زخمی ہوا،۔زخمی بچے کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ

پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،آر پی او سجاد خان

Saeed

انیس سالہ زین کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

Saeed

گلی باغ میں مذکرات کامیاب، میت چوبیس گھنٹے بعد سپرد خاک

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy