تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آج نیوزی لینڈاوربنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔
نیوزی لینڈ میں جاری تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں آج میزبان ٹیم اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ 11 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:تین ملکی سیریز، پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دوسری فتح، کیویز بھی زیر
سیریز کے پہلے دو میچوں میں پاکستان نے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو ہرا کر کامیابی سمیٹی ہے۔
گزشتہ روزپاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی چھ وکٹس سے شکست دی۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو21 رنز سے مات دی تھی۔