Swat Voice
Sport

پاک نیوزی لینڈ میچ، سابق کپتان محمد حفیظ کی ٹیم پر تنقید

Muhammad Hafeez - پاک نیوزی لینڈ میچ، سابق کپتان محمد حفیظ کی ٹیم پر تنقید


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاک نیوزی لینڈ میچ میں پاکستانی ٹیم پر سوال اٹھا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شاداب خان کو نمبر 4 اور محمد نواز کو نمبر 5 پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہو سکتی ہے لیکن اس سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ اور شکوک بڑھیں گے۔

محمد حفیظ نے قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹرز ٹیم میں کیا کر رہے ہیں؟ اور اگر ان پر اعتماد نہیں ہے تو پھر مڈل آرڈر ابھی بھی ایک ایشو ہے۔

واضح رہے کہ آج پاک نیوزی لینڈ میچ میں شاداب خان کو نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے آئے تھے اور انہوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 34 رنز بنائے جبکہ محمد نواز 19 گیندوں پر 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔





Source link

متعلقہ

آئی پی ایل میں نئے دلچسپ قوانین متعارف

Swat Voice Editor

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل ٹاکرا آج ہوگا

Swat Voice Editor

خواب سے حقیقت، عامر جمال کا نیٹ بولنگ سے قومی ٹیم تک کا سفر

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy