سوات وائس : سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقے بائی پاس روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 شدت پسند ہلاک ہو گئے،
سیکورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران کیپٹن سمیت 4 اہلکار اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے اور یہ دونوں شدت پسندوں کے سہولت کار تھے۔