نیوزی لینڈ میں جاری تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
ٹرائی اینگلو سیریز کا دوسرا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 21 رنز شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:تین ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کی بنگلادیش کو شکست
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ بنگلہ دیش کی ٹیم ایک سو اڑسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک سو چھیالیس پر ہمت ہار گئی تھی ۔ محمد وسیم نے تین اور محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس نے پانچ وکٹوں پر ایک سو سڑسٹھ رنز بنائے ۔ محمد رضوان نے پچاس گیندوں پر ناقابل شکست اٹھہتر رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔