Swat Voice
Sport

شاہین 90 فیصد تک فٹ ہو گئے ہیں، بھارت کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے، رمیز راجہ

shaheen - شاہین 90 فیصد تک فٹ ہو گئے ہیں، بھارت کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے مجھے شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیوز بھجوائی ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ شاہین 90 فیصد تک فٹ ہو چکے ہیں اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سے بھی میری بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ 110 فیصد تک فٹ محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں اسکلز سے زیادہ دباو سے نکلنا اہمیت رکھتا ہے، جو ٹیم دباو پر قابو پا لیتی ہے وہ جیت جاتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کر سکتے وہ ہمارے ہیرو ہیں، رمیز راجہ

رمیز راجہ نے کہا کہ فخر زمان بہت اہم کھلاڑی ہیں، ان کی انجری بھی ٹھیک ہو رہی ہے جب کہ عثمان قادر بھی انجری کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دنیا پر ثابت کرنے آیا ہوں کہ ایک کرکٹرز بھی اچھا منیجر بن سکتا ہے، وہ چیزوں کو بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتا ہے۔



Source link

متعلقہ

پاک انگلینڈ سیریز، کراچی اور لاہور والوں تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دیئے

Swat Voice Editor

سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری کامیاب

Swat Voice Editor

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy