Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کا اساتذہ پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Teachers protest - آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کا اساتذہ پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات وائس :  آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کے طرف سے اساتذہ کرام پر کئے گئے تشدد اور آنسو گیس کے استعمال پر احتجاجی مظاہرہ، حکومت اور محکمہ پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا کے چیئرمین ہمایون محبوب، آخترحسین، حافظ محمدعلی، علی رحمان اور دیگر نے کہا کہ پرامن اساتذہ پر لاٹھی چارج اور انسو گیس کی شیلنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں، اساتذہ کرام تو روحانی والدین ہوتے ہیں جو آپ کو الف اور با سے لیکر ی تک پڑھاتے ہیں اور تربیت کرتے ہیں ان پر تشدد کرنا زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم بھی ایک محکمہ ہیں ہمیں بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے،احتجاج ہر ایک شہری کا قانونی حق ہے حکومت یا سیاسی لوگ کر سکتے ہیں تو اساتذہ کیوں نہیں کرسکتے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کا حکم دینے والے سمیت اس میں شریک پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو صوبہ بھر کے سکولوں کو تالے لگا کر بند کردیں گے۔

متعلقہ

ایم پی اے فضل حکیم نے سبسڈائز آٹے کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان کردیا

Swat Voice Editor

مینگورہ سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

Swat Voice Editor

عبیدقتل کیس، کرک سے امپورٹ کیا گیا اے ایس آئی فیض اللہ تا حال فرار

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy