Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

موجودہ حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، سیکرٹری انفارمیشن

Arshad 2 - موجودہ حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، سیکرٹری انفارمیشن

سوات وائس :  سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان سوات پریس کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ، اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ریاض بھی موجود تھے، گذشتہ روز سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد کا سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران صحافیوں کے فلاح و بہود پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں سوات پریس کلب کے صدر سعید الرحمن، یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی اورگورننگ باڈی کے ممبر شیرین زادہ شامل تھے، اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے کہا صحافی برادری قلم کے ذریعے ہمیں ہر قسم کی حالات سے باخبر رکھتے ہیں اوربہت ہی اچھی طریقے سے عوام اور حکومت کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں، انہوں نے کہا چاہے جیسے بھی حالات ہوں صحافیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس موقع صدر سوات پریس کلب سعید الرحمن، صدر یونین آف جرنلسٹس محبوب علی اور گورننگ باڈی کے ممبر شیرین زادہ نے سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان اور صدر پشاور کلب ریاض خان کو سوات پریس کلب کا نیا آئین پیش کیا۔ 

متعلقہ

کشمور میں چار افراد اغواء، رشتہ داروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

Swat Voice Editor

‘پاکستان میں دل کی بیماریاں وباء کی شکل اختیار کر رہی ہے ‘

Swat Voice Editor

کبل میں دیوار گرنے کا واقعہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy