Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سیدو شریف سے مینگورہ تک سڑکوں اور مین چوکوں پر ریلیاں نکالنے،  احتجاج پر پابندی عائد

technical - سیدو شریف سے مینگورہ تک سڑکوں اور مین چوکوں پر ریلیاں نکالنے،  احتجاج پر پابندی عائد


سوات وائس :  سیدو شریف سے مینگورہ تک سڑکوں، ٹریفک اور مین چوکوں کی بندش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوام کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ سیدو شریف تا مینگورہ روڈ ریلیوں، احتجاج، جلسہ جلوسوں اور عوامی اجتماعات کی وجہ سے بلاک رہتی ہے جس سے عام لوگوں اور ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں اور سکول جانے والے بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عام عوام، سیاسی کارکنان، طلباء سڑکوں، چوکوں کو بلاک کرتے ہیں جس سے عوام، مریضوں اور طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے اس علاقے میں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی 60 دن تک رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ

برٹش پختون ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیروز کو ایوارڈز دئے گئے

Saeed

جرائم پیشہ افراد کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں،ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور

Saeed

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy