Swat Voice
Sport

کھلاڑی کی تنخواہ 10 ارب روپے

Erling - کھلاڑی کی تنخواہ 10 ارب روپے


گول مشین ہالینڈ کی تنخواہ سامنے آ گئی، ایرلنگ ہالینڈ کو مانچسٹر سٹی 80 کروڑ روپے ماہانہ یعنی 10 ارب روپے سالانہ ادائیگی کر رہا ہے۔ ایرلنگ ہالینڈ کے لیے بونس اور اشتہاروں کی آمدنی الگ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ نے ایک ہفتے میں 8 لاکھ 65 ہزار پاؤنڈ کمائی کی جو 45 ملین پاؤنڈ سالانہ بنتا ہے۔ ایرلنگ ہالینڈ کے اکاؤنٹ میں بونس سمیت 51 ملین پاؤنڈ منتقل ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارویجیئن سپر اسٹار ایرلنگ ہالینڈ مانچسٹر سٹی میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے معروف فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی نے ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ سے معاہدہ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کی بنگلادیش کو شکست

ایرلنگ ہالینڈ اس وقت انگلش پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی سمجھے جا رہے ہیں۔ ایرلنگ ہالینڈ کا خواب تھا کہ وہ انگلش پریمیر لیگ میں شرکت کریں اور انہیں لیگ کے مضبوط کلب مانچسٹر سٹی نے اس سیزن میں خرید لیا۔

مانچسٹر سٹی نے رواں سال طاقتور اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ مختلف شرائط پر معاہدہ کیا ہے۔

 



Source link

متعلقہ

ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ شعیب ملک

Saeed

بابر اعظم نےسب کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Saeed

بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر بہانے گھڑنے لگی، ریفری کو پاکستانی ٹیم کی شکایت کردی

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy