Swat Voice
Sport

بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ

Rameez Raja - بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کہتے ہیں تنقید بہت ہوتی ہے، میں بابر کو تسلی دیتا ہوں، ان کو کہتا ہوں شکر کرو دوسرے اسپورٹس جیسا حال نہیں ہوا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ بھی کرکٹ انڈسٹری ہے، ہم نے ان کو ہرایا، ہمارا ورلڈ کپ میں اتنا ہی چانس ہے جتنا کسی بڑی ٹیم کا ہے،یہ ٹیم ہارنے نہیں جیتنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں ایک چانس کی کہانی نہیں ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ حقیقت ہے، لوگ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،آئیڈیاز لے کر آیا ہوں، اس پر عملدرآمد کراؤں گا،مجھے ہیڈلائنز کی ضرورت نہیں،میرے لئے چیئرمین شپ کی ویلیو نہیں۔

کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں؟ اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری نہیں ملنی، رمیز راجہ

رمیز راجہ نے کہا کہ میرا میچ دیکھنے کا مزاج نہیں، دیکھنے جاتا ہوں تو لڑائی ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی جے ایل پی ایس ایل کیلئے سپلائی چین بنے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی جے ایل میں ایک پیسہ نہیں لگے گا، آپ دیکھیں گے پی جے ایل سے بڑی بڑی خبریں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پروسیس سے نہیں گزریں گے چیمپئن نہیں بن سکتے،ہمارے انڈر 19 کے لڑکے انٹرنیشنل ڈگ آؤٹ میں کپتانی کریں گے۔



Source link

متعلقہ

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023 اور 2025 کے فائنل کیلیے وینیوز کا اعلان

Saeed

اچھا فنش نہیں کر پا رہے ہاتھ میں آیا میچ ہار گئے، بابر اعظم

Saeed

کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy