Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ناقص کام کے ذمہ دار کنسلٹنٹس اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

COm44 - ناقص کام کے ذمہ دار کنسلٹنٹس اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سوات وائس : کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کی نگرانی اور جائزہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے انتظامی افسران اور محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اشفاق خان نے اجلاس کو ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت اور معیار کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں اضلاع میں بعض ترقیاتی سکیموں کے معیار پر تحفظات ظاہر کئے گئے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں اور کوتاہیوں کو موقع پر ہی دور کریں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ناقص کام کرنے والے کنسلٹنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری ایک طویل عمل کے بعد دی جاتی ہے جو کہ مقامی آبادی کی ضروریات اور مطالبات کے مطابق کی جاتی ہے اور انہیں ناقص حالت میں تعمیر کرنا عوامی پیسے کے حوالے سے سنگین غفلت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع کرنے والے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے متعلقہ محکموں کو پی سی ون کے مطابق پراجیکٹس پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار کو اولین ترجیح دی جائے اور منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، فضل حکیم

Swat Voice Editor

زمونگ کور انسٹیٹویٹ سوات میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

Swat Voice Editor

سنگوٹہ پبلک سکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ،ایک بچی جاں بحق،ایک استانی اور چھ بچیاں زخمی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy