Swat Voice
Sport

آئی سی سی نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی

Icc 1 - آئی سی سی نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی جھلک

ٹی 20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے راشد خان ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے ونندوہسارنگا تیسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔



Source link

متعلقہ

پاک بھارت ٹاکرا، احمد آباد میں ہوٹل کی بُکنگ نایاب، جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ

Swat Voice Editor

فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے

Swat Voice Editor

بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy