Swat Voice
Sport

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ہسپانوی کلب بار سلونا میں واپسی پکی ہو گئی

Messi 012 - اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ہسپانوی کلب بار سلونا میں واپسی پکی ہو گئی


بارسلونا: ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی یکم جولائی 2023 کو اپنے سابقہ ہسپانوی کلب بارسلونا میں واپس آجائیں گے۔

میسی نے ساتویں بار بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا

ہم نیوز نے برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیونل میسی ڈرامائی انداز میں بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے بعد آئندہ موسم گرما میں اپنے ’گھر‘ بار سلونا کلب میں واپس آجائیں گے۔ انہوں ںے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑنے کے بعد پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سات مرتبہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے میسی کی واپسی بارسلونا کلب کے صدر جان لاپورٹ کے ساتھ تعلقات کی نوعیت بہتر بنانے کے بعد ہوگی کیونکہ ماضی میں انھی کے ساتھ تنازع پیدا ہوا تھا۔

برطانوی اخبار نے ارجنٹائن کی رپورٹر ویرونیکا بروناتی کے حوالے سے بتایا ہے کہ میسی صرف دو سال کے بعد یکم جولائی 2023 کو بارسلونا واپس آجائیں گے۔

میسی کا پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے 2021 میں ایک مرتبہ پھر ہسپانوی کلب بارسلونا میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ وہ کلب میں واپسی بطور ٹیکنیکل ڈائریکٹر چاہتے ہیں کیونکہ وہ کھیل جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میسی نے واضح کیا تھا کہ وہ آئندہ برس ورلڈکپ کے بعد بھی ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

بچپن سے بارسلونا کے ساتھ منسلک رہنے والے میسی نے 16 سال کی عمر میں بارسلونا کی سینئر ٹیم میں کھیلنا شروع کیا تھا۔ انہوں نے بارسلونا کیلئے 778 میچز میں ریکارڈ 600 بہترین گول کیے۔

لیونل میسی 17 سال میں پہلی باربیلن ڈی اور کیلئے نامزد نہ ہوسکے

ہم نیوز کے مطابق میسی کے ساتھ بارسلونا نے چار مرتبہ چیمپئیز لیگ اور دس مرتبہ لالیگا ٹرافی جیتی، میسی نے چیمئینز لیگ میں 120 اور لالیگا میں ریکارڈ 474 گول اسکور کیے۔ لیونل میسی نے سات مرتبہ بیلن ڈی اور کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔



Source link

متعلقہ

تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا، شان مسعود

Swat Voice Editor

اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا تو جہنم میں جائے، جاوید میانداد

Swat Voice Editor

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے شیف بھی شامل

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy