سوات وائس : سوات یونین اف جرنلسٹس اور پریس کلب نے ضلع لو ئیر دیر کے سینئیر صحافی احسان اللہ شاکر پر پولیس کے جانب سے بیہمانہ تشدد کی سخت مذمت کی ہے اور ائی جی خیبر پختونخواہ اور ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ نہتے صحافی پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،،اس حوالے سے گزشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین اف جرنلسٹس کے کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں صحافی احسان اللہ شاکر پر تشدد کی سخت مذمت کی گئی،،اجلاس میں سوات یونین اف جرنلسٹ کے صدر محبوب علی، سوات پریس کلب کے صدر سعید الرحمان، جنرل سکریٹری نیاز احمد خان، سنئیر صحافی سلیم اطہر، شيرین ذادہ، سید شہاب الدین،حضرت بلال ماماجی، ناصر عالم اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی، اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پولیس کاکام صحافیوں کو تحفظ دینا ہوتا ہے لیکن یہاں گنگا الٹا بہتی ہے،صحافیوں پر تشدد ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی،، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر تشدد کرنے والے اہلکاروں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی اور صحافیوں کی تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
previous post
متعلقہ
- Comments
- Facebook comments