Swat Voice
Sport

فخر زمان کو اوپننگ بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے، عاقب جاوید

aqib javed - فخر زمان کو اوپننگ بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے، عاقب جاوید


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فخر زمان کو محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ جب کہ بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مڈل آرڈر بیٹر کی بات کی جائے تو شعیب ملک کا نام ذہن میں آتا ہے، دوسرا نام سرفراز احمد کا ہے جو مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والی ٹیم کو پاکستان کی بہترین ٹیم نہیں کہا جا سکتا، اس ٹیم میں شعیب ملک کی جگہ بنتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ویرات کوہلی چار نمبر پر مسلسل رنز بناتے آ رہا ہے، ہمارے پاس چوتھے نمبر کا بیٹر نہیں ہے، اس لیے بابراعظم کو اس نمبر پر کھیلنا چاہئے۔

عاقب جاوید نے ویرات کوہلی کو بھارتی ٹیم کا ویک لنک قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور فخر زمان کو بطور اوپنر کھیلانا چاہئے، تیسرے نمبر پر شان مسعود، چوتھے پر بابراعظم پانچویں پر شعیب ملک جب کہ چھٹے نمبر پر آصف علی کو کھیلانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کی گئی تو نتائج مختلف نہیں ہوں گے۔



Source link

متعلقہ

امام الحق کا دل بھی مچلنے لگا

Swat Voice Editor

– ہم نیوز

Swat Voice Editor

دوستانہ میچ کا خصوصی ٹکٹ، قیمت ایک کروڑ ریال

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy