Swat Voice
Sport

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری فیصلہ کن میچ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Matchi 01 - ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری فیصلہ کن میچ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ نے چھٹا ٹی 20 جیت لیا، سیریز تین تین سے برابر

ہم نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بابر اعظم نے کوہلی کا بڑا ریکارڈ برابر کر دیا

وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جب کہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق مہمان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے ہیں۔

ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز،محمد رضوان کے نام ایک اور اعزاز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے ہیں جب کہ لاہور میں شیڈول تین میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جارہا ہے۔





Source link

متعلقہ

اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا تو جہنم میں جائے، جاوید میانداد

Swat Voice Editor

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 208رنز کا ٹارگٹ دے دیا

Swat Voice Editor

حیدر علی، افتخار اور آصف علی کا بیٹنگ آرڈر کیا ہے ؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy