Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

پختونخوا یونین آف جرنلسٹ کے لئے مشاورتی اجلاس 

Swat Press Club - پختونخوا یونین آف جرنلسٹ کے لئے مشاورتی اجلاس 

سوات وائس : صوبائی سطح پر صحافیوں کے بنائے جانے والی تنظیم پختون خواہ یونین آف جرنلسٹس کا مشاورتی اجلاس سوات پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پشاور، سوات، بونیراور شانگلہ کے صحافیوں نے شرکت کی ۔ مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر پی ایم ایس افسران سے لیکر درجہ چہارم ملازمین تک کی تنظیم موجود ہے لیکن صوبے کے34اضلاع میں موجود صحافیوں کے لئے کوئی تنظیم موجود نہیں ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی سطح پر پختون خواہ یونین اف جرنلسٹس کا قیام وقت کا تقاضا اور اہم ضرورت ہے اور اس تنظیم کے ذریعے پشاور سمیت صوبے کے تمام صحافی ایک چھتری تلے اسکیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کی یونین کے لئے آئین بنایا جائے اور اس کو رجسٹرڈ کیا جائے۔

متعلقہ

سوات میں امن کیمٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دھماکہ میں ادریس خان سمیت پانچ افرادجاں بحق

Saeed

پولیس اور پاک فوج مشترکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ذیشان اصغر

Saeed

گلی باغ میں مذکرات کامیاب، میت چوبیس گھنٹے بعد سپرد خاک

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy