Swat Voice
Sport

ویمن ایشیا کپ،پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے دی

Women Cricket Team - ویمن ایشیا کپ،پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے دی


ڈھاکہ: ویمن ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ ملائیشیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 57 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان اور نویں اوور میں ہدف پورا کر لیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں میدان میں اتری۔ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویمنز ایشیا کپ 23-2022 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ پاکستان، بھارت، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔

قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 3 اکتوبر کو بنگلہ دیش، تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ، چوتھا میچ 7 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، پانچواں میچ 9 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جبکہ چھٹا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ 4 ٹاپ ٹیموں کے مابین سیمی فائنل مقابلے 13 اکتوبر جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف

Swat Voice Editor

دھانی یا حسنین؟ بابر اعظم کے لیے نئی مشکل

Swat Voice Editor

بھارت سے فائنل، بابراعظم کے پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کو مشورے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy