Swat Voice
Sport

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل ٹاکرا آج ہوگا

pak england - پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل ٹاکرا آج ہوگا


پاکستان انگلینڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا فائنل ٹاکرا آج لاہور میں ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔

7 میچوں پر مشتمل سیریز ابھی تک 3 ،3 سے برابرہے۔ دونوں  ٹیمیں آج سیریز کے فائنل معرکے میں جیت کے لیے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدر علی وائرل انفیکشن کا شکار

اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے دو دو میں کامیابی سمیٹی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر آخری میچ کیلیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، سمیت 11 ہزار سے زائدپولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔



Source link

متعلقہ

چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ

Saeed

بابر کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، مصباالحق

Saeed

بابر اعظم بیمار،سرفراز احمد نے قیادت سنبھال لی

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy