Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

شیر شاہ خان کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال، اے این پی کی مذمت

Shershah khan - شیر شاہ خان کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال، اے این پی کی مذمت

سوات وائس : عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے مقامی رہنما  حبیب علی شاہ صاحب کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے  ریلیف و آباد کاری سیلاب متاثرین  شیرشاہ خان کے بارے میں لیکڈ واٹس ایپ پیغام میں  نازیبا  الفاظ کے بارے میں سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔ موصوف جو سٹی میئر کے انتخاب میں پانچویں پوزیشن پر ایا تھا کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ہمارے  لیڈر شپ کے بارے میں ایسی باتیں کرے۔ شیرشاہ خان سابق ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ تین دفعہ ضلعی صدر جبکہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر رہ چکا ہے اور مرکزی و صوبائی سطح پر پارٹی میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک ممتاز مقام حاصل کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ و ہ پارٹی کے بالا ترین فورمز صوبائی ورکنگ کمیٹی اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کا بھی رکن ہے۔  اُن کی بحیثیت  وزیراعظم کا فوکل پرسن  تقرری بھی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے جس کو موصوف نے متنازعہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات میں تمام کارکنان و لیڈران الحمداللہ ایک پیج پر ہے اور کسی کو بھی ہم یہ اجازت نہیں دیتے کہ وہ پارٹی کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرکے  ہم میں نفاق و  اختلاف پیدا کرے۔   ایسی باتوں سے کوئی اپنا قد نہیں بڑھا سکتا بلکہ اگر کسی کو سیاست میں مقابلہ کرنے کا شوق ہے تو وہ ہم سے عوامی سطح پر کارکردگی کا مقابلہ کریں۔ شارٹ کٹ اور دولت سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا ۔ لیڈر بننے کیلئے اپنے عوام کی خدمت سے عوام کے دل جیتنے کے لئے محنت  کرنا شرط ہے۔

متعلقہ

کبل اسپتال کے ملازمین  نے جعلی پروپیگنڈے کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

Swat Voice Editor

صحافی ڈاکٹر محبوب علی کے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر اعزازی  تقریب

Swat Voice Editor

مکانباغ میں مکان کے اندر ککر پھٹنے سے دو خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy