Swat Voice
سوات نیوزصحتضرور پڑھیں

صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں تاریخی اقدامات اٹھارہی ہے ، وزیر اعلیٰ

CMKP Mahmood Khan Saywriters 960x640 - صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں تاریخی اقدامات اٹھارہی ہے ، وزیر اعلیٰ

سوات وائس : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور شعبہ صحت کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کو اپنی حکومت کے اہداف کا ایک اہم جز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ اصلاحات بھی کی ہیں جن کا حتمی مقصد شعبہ صحت کو بہتر بنانا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر قائم مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے ، مراکز صحت میں طبی آلات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی بھرتی سمیت دیگر اقدامات اُٹھا رہی ہے جن کا مقصد عوام کوان کے گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر میں نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کی تکمیل سے لوگوں کو مقامی سطح پر معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو نگی ۔اس کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کو بھی 24 گھنٹے چلانے کیلئے منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی خدمت اور فلاح کو اپنا شعار بنایا اور شعبہ صحت سمیت تمام شعبہ جات میں عوامی ضروریات اور توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے ترتیب دیئے ۔ یاد رہے کہ رواں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شعبہ صحت کے 132 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں 91 جاری اور41 نئے ہیںجبکہ رواں سال کے بجٹ میں25 ارب روپے صحت کار ڈ پلس اور 10 ارب روپے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بھی رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجز قائم کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران تین ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں جن میں سپیشلسٹ بھی شامل ہیںجبکہ دیگر اقدامات میں پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو فعال بنانا ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی بلاک کا قیام ، ایل آر ایچ میں الائیڈ اینڈ سرجیکل بلاک کو فعال بنانا ، فاﺅنٹین ہاﺅس پشاور،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری بلاک، با چا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی اپ گریڈیشن، باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایکسڈنٹ اینڈ ایمرجنسی اور برن یونٹ کاقیام، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ کوفعال بنانا، سید وکالج آ ف ڈینٹسری کا قیام، نان ٹیچنگ ڈی ایچ کیوز کی ری ویمپنگ اور اس طرح کے درجنوں اقدامات شامل ہیں۔

متعلقہ

الخدمت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ پانچ سو خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم

Saeed

کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی فضل حکیم خان یوسفزئی

Saeed

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس 

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy