Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سیلاب کی تباہ کاریاں اور پرتشدد واقعات، سوات کے سیاحتی مقامات سنسان پڑ گئے، رپورٹ جاری

malam jabba - سیلاب کی تباہ کاریاں اور پرتشدد واقعات، سوات کے سیاحتی مقامات سنسان پڑ گئے، رپورٹ جاری

سوات وائس : سیلاب کی تباہ کاریوں اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سوات کے سیاحتی مقامات سنسان پڑ گئے، ویکنڈ میں صرف چار سو سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا۔ محکمہ سیاحت نے صوبے کے سیاحتی مقامات کی رپورٹ جاری کردی ، جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے خوبصورت مقامات پر ایک دن میں62غیر ملکی اور23ہزار940ملکی سیاحوں نے سیر کی۔غیر ملکی 61 سیاحوں نے کیلاش اورایک سیاح نے مستوج کا روخ کیا،گلیات میں سب سے زیارہ ملکی 13ہزار500سیاحوں نے سیر کی،ناران کاغان میں9ہزار500،کیلاش ویلی میں500اورمالم جبہ میں400سیاحوں نے روخ کیا،کمراٹ میں 34،چترال کےعلاقےمستوج اور بونی میں6ملکی سیاحوں نے سیر کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوات کی صرف وادی مالم جبہ کا چار سو سیاحوں نے رخ کیا جبکہ دیگر مقامات پر سیاحوں کی آمد نہیں ہوئی۔ سیلاب اور حالیہ پر تشدد واقعات سے قبل سوات میں ویکنڈ کے دن ایک لاکھ سے زائد سیاح پہنچتے تھے ۔

متعلقہ

مینگورہ میں فارمی مرغی کی قیمت ایک ہزار تک پہنچ گئی

Swat Voice Editor

سوات میں پاک فوج کی جانب سے اسکی فیسٹول اختتام پذیر

Swat Voice Editor

سوات،جواں سالہ محمد عمر کا قتل، لاش دریائے سوات سے برآمد

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy