Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات میں امن کے لئے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ

Matta 2 - سوات میں امن کے لئے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ

سوات وائس : سوات میں امن و امن کی بگڑتی صورت حال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے یش نظر مٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں
سول سو سائٹی، وکلاء ، تاجر برادری اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے جبکہ جلسے میں پختون تحفظ موومنٹ کے منظور پشتین بھی شریک ہوئے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منظور پشتین و دیگر مقررین نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، ریاستی ادارے اور حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ یہ علاقہ مزید بد امنی کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید بدامنی نہیں دیکھ سکتے، اس بار ہم مزاحمت کریں گے اور ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ

مینگورہ میں خصوصی افراد کے لئے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد

Saeed

سوات ،سکول وین حملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، بیرسٹر سیف

Saeed

عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے حکم کی تعمیل کریں گے،مستعفی ہونا معمولی بات ہے، فضل حکیم

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy