Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرادی

Mayor shahid - تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرادی

سوات وائس : چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان اور میئر شاہد علی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرادی، وی سی چیئرمین امانکوٹ ون رستم خان گل دا اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل، علاقہ امانکوٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کو شدید دھچکا، علاقے میں تحریک انصاف کی اونچی اڑان، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ امانکوٹ میں ایک شمولیتی جلسہ کے دوران عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ویلج کونسل امانکوٹ کے چیئرمین رستم خان گل دا نے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت اے این پی کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا، اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کے علاوہ میئرشاہدعلی، تحریک انصاف پی کے 5کے صدر حیدرعلی خان،پی ایس ٹو ایم این اے خلیل الرحمان،پی کے 5کے جنرل سیکرٹری جہانزیب گوگل اور نئے شامل ہونے والے رستم خان گل دا نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پی کے 5کوایک ماڈل علاقہ بنایاگیاہے، لوگوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت علاقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے ہیں، جس کی وجہ سے آج لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لوگوں کی توجہ کامرکز بن چکاہے اورلوگوں کی دھڑادھڑشمولیتوں کی وجہ سے حلقہ پی کے 5تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن چکاہے۔

متعلقہ

سیدو شریف میں غیرت کے نام پرایک شخص قتل

Saeed

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، فضل حکیم

Saeed

تھانہ مینگورہ پولیس کی کارروائی، 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمددو ملزمان گرفتار

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy