Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

مینگورہ کے معززین پر مشتمل وفد کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات

Commissioner 2 - مینگورہ کے معززین پر مشتمل وفد کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات

سوات وائس:  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سوات کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا، علاقے میں ترقی اور امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، اجتماعی قومی مفاد کو ہر سطح پر ترجیح دینے اور اس ضمن میں ہر شہری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ سے تعلق رکھنے والے معززین جس میں مالکانان بھی شامل تھے سے ملاقات میں کیا جنہوں نے وفد کی شکل میں کمشنر آفس سیدو شریف میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات کی۔ مینگورہ سے تعلق رکھنے والے معززین نے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے بلعموم اور سوات کی ترقی کے لئے بلخصوص اقدامات کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا۔ معززین کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات میں کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال ہو یا قدرتی آفت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے مؤثر حکمت عملی کے تحت صورتحال کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ معززین مینگورہ نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی توجہ لینڈ گریبنگ سے پیدا مسائل کی جانب دلائی اور اس ضمن میں اقدامات کی درخواست کی جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور علاقائی مسائل کے حل پر بھی توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ

سیٹیز ایمپرومنٹ پروجیکٹ مینگورہ کو جدید خطوط پر استوار کرے گا، فضل حکیم خان

Swat Voice Editor

سوات، کالام میں نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا اہتمام

Swat Voice Editor

سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy