Swat Voice
Sport

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ آج

match - پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ آج


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ 

واضح رہے سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر

گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تک محدود رہی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حارث روف نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد نواز،وسیم جونیئر،افتخار احمد اور عامر جمال نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔



Source link

متعلقہ

زمبابوے سے شکست، ٹیم نے بہت مایوس کن کارکردگی دکھائی، بابر اعظم

Swat Voice Editor

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023 اور 2025 کے فائنل کیلیے وینیوز کا اعلان

Swat Voice Editor

تین ملکی سیریز،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy