Swat Voice
Sport

پانچواں ٹی 20، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

1664386744 rizwan 1 - پانچواں ٹی 20، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف


پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سوائے رضوان کے کوئی بھی بیٹر بڑی باری کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، رضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ تین جب کہ ڈیوڈ ویلی اور کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس و ٹیمیں

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کے دوران کافی مثبت چیزیں ہوئی ہیں، ہمارا مڈل آرڈر اچھی بلے بازی کر رہا ہے۔

پاکستان

انگلینڈ

خیال رہے کہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہے۔





Source link

متعلقہ

دوسرا ون ڈے، پاکستان کی طرف سے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

Swat Voice Editor

پی سی بی کے اگلے چئیرمین کون ہونگے؟وفاقی وزیر نے نام بتا دیا

Swat Voice Editor

عمران خان نے بابر اعظم کو شاندار بلے باز قرار دے دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy