Swat Voice
Sport

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر

naseem - فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت ناساز ،ٹیم سے باہر


پاکستان انگلینڈ سیریز: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی، آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ کو وائرل انفیکشن ہو گیا ہے، اس لیے وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے جبکہ آئندہ میچز کے لیے نسیم شاہ کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

طبیعت ناسازی کے باعث نسیم شاہ کو رات کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے تاہم نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی

واضح رہے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج سیریز  کے پانچویں میچ میں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔

سات میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر اور 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سات میچوں کی سیریز ابھی تک دو دو سے برابر ہے۔



Source link

متعلقہ

ٹیم نے زبردست مقابلہ کر کے کامیابی حاصل کی، عمران خان

Swat Voice Editor

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور

Swat Voice Editor

ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ شعیب ملک

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy