Swat Voice
Sport

بی سی سی آئی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی

BCCI - بی سی سی آئی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش مسترد کر دی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر کہا ہےکہ روائیتی حریفوں کے مابین سیریز کا فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی،بورڈ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سےصرف آئی سی سی اوراےسی سی ٹورنامنٹ کھیلےگا۔

ایشیا کپ پاکستان میں ہوا تو بھارت شرکت نہیں کرے گا، بی سی سی آئی

خیال رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے روائتی حریف پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پی سی بی کو بھارت کے ساتھ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روائتی حریفوں کی ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد شائیقین گراؤنڈز کا رخ کریں گے۔ انگلینڈ میں پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہیں اسکو مدنظر رکھتے ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ سیریز یہاں کھیلی جائے۔



Source link

متعلقہ

ویسٹ انڈین بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری

Swat Voice Editor

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا

Swat Voice Editor

پاک افغان ون ڈے سیریز کس ملک میں ہو گی؟ فیصلہ ہو گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy