Swat Voice
Sport

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی

pak england - ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی


لاہور:  پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گی۔

کراچی میں چار میچوں کے بعد پاکستان اور انگلینڈ  کی ٹیمیں لاہور میں  پنچہ آزمائی کے لیےتیار ہیں۔  پانچویں میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

دونوں  ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا۔ کھلاڑی بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے  ٹریننگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان 200 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والا پہلے ملک بن گیا

دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل  سیریز  کے پانچویں میچ میں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔

سات میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر اور 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سات میچوں کی سیریز ابھی تک دو دو سے برابر ہے۔

 



Source link

متعلقہ

نواز، نسیم کی عمدہ بولنگ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 262 رنز کا ہدف

Swat Voice Editor

محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

Swat Voice Editor

افغانستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy