Swat Voice
Sport

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کا تاریخی کارنامہ، بنا آکسیجن ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

Sajid Sadpara 054 - پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کا تاریخی کارنامہ، بنا آکسیجن ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کر لی


کھٹمنڈو: پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی بنا آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کے اسباب جاننے کیلیے ساجد سدپارہ کی کے ٹو روانگی

ہم نیوز کے مطابق ساجد سد پارہ کی جانب سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیے جانے کی اطلاع خود ان کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ کسی اور کوہ پیما نے انجام نہیں دیا ہے۔ نیپال میں واقع یہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

 

یاد رہے کہ 8 ہزار میٹرز سے زائد بلند چوٹی ماؤنٹ مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا جس کے بعد پچھلی تمام سمٹ منسوخ ہوگئی تھیں۔

ساجد سدپارہ نے والد کے ساتھ گزاری آخری رات کی ویڈیو شیئر کردی

ماؤنٹ مناسلو پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے بعد دیگر تمام کوہ پیماؤں کی سمٹ مہم التوا کا شکار ہے۔

اچھا کام ، بڑا اعلان،محمد علی سدپارہ اور مومنہ درید سمیت نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز

ساجد سد پارہ نے کچھ گھنٹے قبل ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر برفانی تودہ گرنے کے بعد یہ اطلاع دی تھی کہ دونوں پاکستانی کوہ پیما حفاظت سے ہیں البتہ کچھ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیے جانے کے منتظر ہیں۔





Source link

متعلقہ

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ہسپانوی کلب بار سلونا میں واپسی پکی ہو گئی

Swat Voice Editor

الفاظ ختم ہو گئے، کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی، ویرات کوہلی

Swat Voice Editor

ایشیا کپ:پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ آج ہوگا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy