Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ڈی پی او سوات زاید نوازمروت

IMG 20220926 WA0124 960x351 - سوات کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ڈی پی او سوات زاید نوازمروت

سوات (سوات وائس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد خان نے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت سے ملاقات کی، ملاقات میں ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہ حسن خان، ایڈیشنل ایس پی سوات ارشد خان، ایس پی سپیشل برانچ بیر زربادشاہ اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حبیب اللہ خان بھی موجود تھے، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے سوات میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے کہا کہ سوات پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور کسی کو سوات کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے نہ صرف پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے بلکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں میں حساس مقامات پر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیارہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سوات میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، انہوں نے پولیس حکام پر زور دیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے

متعلقہ

سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ، مہوڈنڈ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

Saeed

وزیراعظم سے استعفیٰ لینے والے خود استعفوں کا اعلان کر گئے، امیر مقام

Saeed

ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy