Swat Voice
Sport

محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

Rizwan Batting 021 - محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں، نسیم شاہ

ہم نیوز کے مطابق محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں جب انگلینڈ کے خلاف 46 واں رن بنایا تو انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے یہ کارنامہ 55 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں انجام دیا،  بابر اعظم نے 55 اننگز میں کل 2153 رنز بنائے تھے۔

بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام اس طرح کیا ہے کہ دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بھی بن گئے ہیں۔

ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار

واضح رہے کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں محمد رضوان نے 88 رنز بنائے ہیں۔



Source link

متعلقہ

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی نے تاریخ رقم کر دی

Swat Voice Editor

شاہ رخ خان میسی کے دیوانے

Swat Voice Editor

قومی ٹیم کے نئے کپتان شاداب خان کا پہلا بیان آگیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy