Swat Voice
Sport

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Match 000 - انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


کراچی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی

ہم نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم نے بھی تین تبدیلیاں کی ہیں۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دینے کے بعد گفتگو میں کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی ہے، ہدف حاصل کرنا آسان ہوگا، وکٹ کو سمجھنا اتنا آسان نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرعلی نے اپنی بات چیت میں کہا کہ گزشتہ میچ سے بہتروکٹ لگ رہی ہے، کراچی کی پچ پر بڑے اسکور بنتے ہیں، ہمارے پاس 150 رفتار والے باؤلرز ہیں۔

انگلینڈ سے تاریخی فتح، بابر اعظم کے نام بڑا اعزاز

دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

بابراعظم کی سنچری سے واپسی، انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا 200 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے، قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔





Source link

متعلقہ

چوتھا ون ڈے، پاکستان نے بڑا ٹارگٹ دیدیا

کولمبو ٹیسٹ، سعودشکیل نے تاریخ رقم کر دی

Swat Voice Editor

لنکا پریمیئرلیگ میں بابر اعظم نے جوئے کی تشہیر سے انکار کر دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy