Swat Voice
Sport

ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافہ

pcb - ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافہ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافہ کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے میچ فیس اور وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اعلان کردہ نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہو گا۔

قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے جبکہ پاکستان کپ اور نیشنل ٹی 20 کی میچ فیس 40 ہزار اور 60 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل نان پلیئنگ ممبرز کی ریڈ بال کی میچ فیس 40 ہزار روپے اور وائٹ بال کرکٹ میچز میں شریک ڈومیسٹک ٹیموں کے نان پلیئنگ ممبرز کی فیس 4 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

نان پلیئنگ ممبرز کی میچ فیس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کر دیا

ریڈ اور وائیٹ بال کھیلنے والے نان پلیئنگ ممبرز کو بالترتیب 10 اور 15 ہزار روپے ملیں گے جبکہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو مجموعی طور پر 61 لاکھ روپے ملیں گے۔

ڈی کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 43 لاکھ روپے کا معاوضہ ملے گا۔ اس رقم میں پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ کی انعامی رقم شامل نہیں ہے۔



Source link

متعلقہ

محمد عباس نے کاؤنٹی میچ میں تباہی مچا دی

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

Swat Voice Editor

پی ایس ایل8: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy