Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

نجی تعلیمی ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان

pic 2 swat sect 25 sept 960x413 - نجی تعلیمی ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں<strong>،</strong><strong>سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خا</strong><strong>ن</strong><strong></strong>


سوات(سوات وائس ) سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، علاقے کی فلاح و بہبود میں نجی تعلیمی اداروں کا بھی بڑا کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ارشد نے خان پی ایس ایم اے کی ضلعی وتمام تحصیلوں کی نو منتخب کابینہ سے حلف بھی لیا۔ارشد خان نے کہا کہ معاشرے کی ترقی تعلیم میں پوشیدہ ہے ، جس معاشرے میں تعلیم کو صحیح سمت ملی ہے وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ ارشد خان نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے ہیں، اَن کے لئے آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی تمام معززین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔اس سے قبل سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان نے پرائیویٹ سکول منجمینٹ کے نومتخب کابینہ سے حلف لے لیا ، اس موقع پر پی ایس ایم اے کے نومنتخب صدر ثواب خان نے سیکرٹی انفارمیشن اور تمام پرائیوٹ سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے نجی سکولوں کے مسائل کے بارے میں کہاکہ حکومت بعض اوقات معمولی باتوں اور چھوٹے واقعات پر سکولوں کو بند کرتے ہیں جس سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ادارے اور حکومت کہتے ہیں کہ عوام میں شعور اور علم کی بہت زیادہ ضرو رت ہے اس لئے براہ کرم سکولوں کو بند کرنے سے گریز کیا جائیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو معمولی باتوں اور واقعات پر بند کرنا بچوں اور والدین کے ساتھ زیادتی ہے۔

متعلقہ

رشتہ داروں کے گھر سے غائب بچی کی لاش برآمد

Swat Voice Editor

سوات قومی کونسل کے وفد کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

Swat Voice Editor

سوات ، شدید برف باری جاری، کالام مین شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy