Swat Voice
Sport

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ اور مبشرعلی کا مالی مشکات کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان

amad butt - قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ اور مبشرعلی کا مالی مشکات کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان


 قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ اور  کھلاڑی مبشر علی  نے پی ایچ ایف سے راہیں جدہ کرلیں۔

عماد بٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ عماد بٹ نے اپنے خط میں بطور کھلاڑی کھیل ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  مالی مشکلات کے باعث مزید پاکستان کے لئے ہاکی نہیں کھیل سکتا۔مجھے اپنی فیملی کے لئے دیگر آپشنز پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ  میری بیرون ملک کچھ ذمہ داریاں ہے جن کو اب مجھے پورے کرنا ہے۔ امید ہے پی ایچ ایف میرے فیصلے کو عزت کی نگاہ سے دیکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گول کرنے کی کوشش میں رونالڈو زخمی

عماد بٹ کے بعد مبشر علی نے بھی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ قومی کھلاڑی مبشر علی نے بھی مالی مشکلات کا جواز بنا کر قومی کھیل کو خیرباد کہہا ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ بیرون ملک ہاکی کھیلنے کی پہلی بھی بہت آفرز تھیں۔ مجھے اپنی فیملی کے اچھے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔



Source link

متعلقہ

پی سی بی کی پاک ویسٹ انڈیز2023سیریزاگلے سال منتقل کرنے کی تجویز

Swat Voice Editor

بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بارش، پاکستان کا اگر مگر شروع

Swat Voice Editor

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے شیف بھی شامل

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy