Swat Voice
سوات نیوز

سکول افیسر ایسو سی ایشن اور اکسا ضلع سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Muzahira PIC 24 09 022 960x303 - سکول افیسر ایسو سی ایشن اور اکسا ضلع سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سکول افیسر ایسو سی ایشن اور اکسا ضلع سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں اور موجودہ حکومت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اکسا سوات کے صدر اختر حسین، سکول افیسرایسو سی ایشن کے صدر اختر علی، جنرل سیکرٹری اسرار الدین، اکسا کے جنر ل سیکرٹری ایوب خان، پی ای او اے کے جنرل سیکرٹری شمشیر علی اور دیگر نے کہا کہ دوسرے ممالک میں عوام اور سرکاری ملازمین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو کوشش کی جارہی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں آئے روز عوام اور سرکاری ملازمین کے لئے مشکلات پیدا کئے جارہے ہیں جو سراسر ظلم ہے اور افسوس کی بات ہے، انہوں نے کہا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے سیلاب زدگان کے لئے ترتیب وار کٹوتی کی جائیگی جس کو ہم غونڈہ ٹیکس یا بھتہ قرار دیتے ہیں اور یہ ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنشن میں جو اصلاحات کئے ہیں جس میں سرکاری ملازمین کی حق تلفی ہوئی ہے وہ ہمیں منظور نہیں، حکومت اس فیصلے کو واپس لیکر سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ چار درجاتی فامولے کا اپڈیشن ملازمین کا قانونی حق ہے جو کہ پچھلے دس سال سے اس اپڈیشن سے ملازمین محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں ہمارے مطالبات پر غور کرکے ہمیں مشکلات سے نکالیں اگر ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا تو ہم مزید احتجا ج شروع کرکے اپنے ساتھ سکولوں کے طلباء کو سڑکوں پر نکا لیں گے اور احتجاجی تحریک کا اختتام بنی گالہ پر ہوگا۔ 

متعلقہ

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، فضل حکیم

Saeed

وزیر اعلیٰ محمود خان کے درخواست پر سوات،بونیر، شانگلہ،کوہستان اور دیگر علاقوں میں سیلاب کے دوران شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات خپل کور فاؤنڈیشن نے اٹھانے کا اعلان کردیا

Saeed

ہوائی فائرنگ، اتش بازی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy