Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیںطرز زندگی

سوات، مہنگائی اور بد امنی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

IMG 20220924 WA0001 960x143 - سوات، مہنگائی اور بد امنی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

سوات، مہنگائی اور بد امنی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ، صوبائی وزراء، ممبران اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا قیام امن کیلئے آخری حد تک جانے کا عزم، عوام کو بد امنی اور مصیبت میں تنہاء نہیں چھوڑینگے، عوامی لوگ ہیں اور ہر دکھ درد میں عوام کے ساتھ رہیں گے عوام کے ساتھ جئیں گے اور عوام کے ساتھ مرینگے، آج لوگوں کو جس صورتحال کا سامنا ہے اس کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے عمران خان کے کال پر امپورٹڈ حکومت کیخلا ف فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا اعادہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے زیر اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں کمر توڑ مہنگائی کیخلاف اور امن کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف اور امن کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل کوارڈی نیٹر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی، ضلعی صدر ایم این اے سلیم رحمان، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان، ایم پی اے حاجی فضل مولا، ایم پی اے میاں شرافت علی، میئر ستی کونسل سوات شاہد علی خان، چیئرمین تحصیل کونسل کبل سعید خان اور پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ نے امپورٹڈ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے شروع کر رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مہنگائی دہشت گردی سے عوام عاجز آ چکے ہیں، آج عمران خان عوامی اُمنگوں کے حقیقی ترجمان بن گئے ہیں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہیں امپورٹڈ حکومت میں شامل جماعتوں کے عزائم ملک و قوم کے خلاف ہے پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والے اصل میں احمقوں کی جنگ میں رہتے ہیں آج لوگوں کا یہ جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی دور حکومت میں امن و امان کی یہ حالت تھی کہ ان کے وزراء اور ممبران اسمبلی اپنے حجروں میں نہیں بیٹھ سکتے تھے ہم نے امن بحال کر دیا ہے ہم نے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ایم پی اے فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ انشاء اللہ ایک ہفتہ میں حالات بہتر ہونگے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل اختیارا ت دئیے ہیں جو قیام امن کیلئے اپنا کردار اد کر رہے ہیں حکومت اور سیکورٹی ایجنسیاں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ

شانگلہ کے رہائشی کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا ملزم گرفتار

Swat Voice Editor

غالیگے پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

Swat Voice Editor

سیدو ٹیچنگ اسپتال کے سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy